لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں ہولناک آگ، عمارت منہدم، تین مزدور بیہوش
بلوچستان کے مزدور رہنما میر علی بخش جمالی جاپان انٹرنیشنل لیبر فیڈریشن کی دعوت پر روانہ
کوئٹہ ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان اور ایریگیشن ایمپلائز یونین کے صوبائی صدر میر علی بخش خان جمالی جاپان انٹرنیشنل لیبر فیڈریشن کی خصوصی دعوت پر جاپان روانہ ہو گئے ہیں
ان کی روانگی سے قبل کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیبر رہنماؤں اور ساتھیوں کے ہمراہ خوشگوار لمحات کی یادگار تصاویر بنائی گئیں۔
میر علی بخش جمالی اس بین الاقوامی دورے کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بالخصوص صوبہ بلوچستان کے محنت کشوں کے حقوق، ان کے مسائل اور فلاح و بہبود کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے
مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ صوبے کے مزدور رہنما عالمی سطح پر نمائندگی کر رہے ہیں۔ ساتھیوں نے دعا کی ہے کہ ان کا یہ دورہ محنت کشوں کے لیے مثبت اور تاریخی نتائج کا باعث بنے
