اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی ملازمین کی حج قرعہ اندازی پر مزدور تنظیموں کا شدید احتجاج
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل سندھ ورکر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی اور پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل کے رہنماء غلام مرتضیٰ تنولی نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کی جانب سے ملازمین کے لیے حج قرعہ اندازی منعقد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ مزدور رہنماؤں نے اسے محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکا اور فنڈز کا بے دریغ استعمال قرار دیا ہے
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ورکر ویلفیئر فنڈ گزشتہ دو سال سے رجسٹرڈ مزدوروں کی حج اسکیم معطل کیے ہوئے ہے، جبکہ دوسری جانب کمشنر سیسی ہادی بخش اور لیبر بیورو کے عہدیداران کی سرپرستی میں سیسی ملازمین کو نوازا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ لاکھوں مزدور بنیادی ادویات اور علاج کو ترس رہے ہیں، تو یہ مراعات کس قانون کے تحت دی گئیں۔ مزدور تنظیموں نے وزیرِ محنت سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیسی میں قائم سی بی اے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے، فنڈز کا شفاف آڈٹ کرایا جائے اور مزدوروں کی حج اسکیم فوری بحال کی جائے
