July 23, 2026

کاٹن فیکٹری میں مزدور کا ہاتھ مشین میں آگیا، لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف

 کاٹن فیکٹری میں مزدور کا ہاتھ مشین میں آگیا، لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) لاہور کی پرائم کاٹن فیکٹری میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں دورانِ ڈیوٹی شفقت اللہ نامی مزدور کا ہاتھ ڈائی کٹنگ مشین میں پھنس جانے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس واقعے نے فیکٹری کے اندر صحت اور سلامتی اوکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے ناقص انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ دوپہر تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ مبینہ طور پر متعلقہ فورمین زخمی مزدور کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کوئی بھی طبی یا مالی مدد فراہم کیے بغیر وہاں سے غائب ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں مزدوروں کی بڑی تعداد سوشل سیکیورٹی میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے چائلڈ لیبر بچوں سے مزدوری بھی کروائی جا رہی ہے۔

قانونی طور پر مقررہ کم از کم اجرت کے برعکس مزدوروں کو ماہانہ صرف 18,000 سے 25,000 روپے دیے جا رہے ہیں۔ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ان خلاف ورزیوں کے خلاف محکمہ لیبر کو کئی شکایات جمع کرائی گئی ہیں، مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp