لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں ہولناک آگ، عمارت منہدم، تین مزدور بیہوش
پیپسی فیکٹری سے 240 محنت کش برطرف، تنخواہیں بھی روک لی گئیں، مزدور حلقوں کی شدید مذمت
حیدرآباد ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) حیدرآباد میں قائم پیپسی فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے 240 سے زائد مزدوروں کو اچانک ملازمتوں سے برطرف کر کے بے روزگار کرنے اور ان کی جائز تنخواہیں روکنے کا انکشاف ہوا ہے
اس اچانک اقدام کے باعث فیکٹری کو اپنے خون پسینے سے سینچنے والے سینکڑوں محنت کش اور ان کے خاندان شدید مالی و ذہنی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔
سیشن کورٹ حیدرآباد کے ایڈوکیٹ ہائی کورٹ مرزا نے فیکٹری انتظامیہ کے اس فیصلے کو ظلم اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان مزدوروں نے دن رات محنت کر کے فیکٹری کو موجودہ کامیاب مقام تک پہنچایا، مگر انتظامیہ نے ان کی خدمات کا صلہ برطرفی کی شکل میں دیا۔
قانونی لیبر ماہرین نے فیکٹری انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کی برطرفیاں فوری منسوخ کر کے ان کے تمام بقایاجات ادا کیے جائیں، بصورتِ دیگر اس ناانصافی کے خلاف عدالتِ عالیہ سمیت ہر فورم پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
