کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کی آئی ایل اور پاکستان کے موجودہ کنٹری ڈائریکٹر ہیڈ سے ملاقات

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آئی ایل اور پاکستان کے موجودہ کنٹری ڈائریکٹر ہیڈ گیئر تھامس ٹونسٹول سے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے ملاقات کی ہے ملاقات میں باوقار روزگار کے فروغ کے لیے آئی ایل او اور وزارتِ سمندر پار پاکستانیز کا اشتراکِ عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے پاکستان دفتر میں وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقیِ انسانی وسائل اور ورکرز ویلفیئر فنڈ پاکستان کے وفد کی آمد پر ایک اہم ملاقات کا انعقاد کیا گیا. ملاقات کا بنیادی مقصد ملک میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور روزگار کے مواقع کو بہتر بنانا تھا
ملاقات کے دوران پاکستان میں تمام شعبوں سے وابستہ ملازمین اور مزدوروں کے لیے باوقار اور شائستہ روزگار کے فروغ، لیبر قوانین کے نفاذ اور سماجی تحفظ کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
آئی ایل او کے حکام نے شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں محنت کشوں کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور پائیدار معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کاوشوں کو مزید وسعت دی جائے گی
