July 23, 2026

مزدور تنظیموں کی نیشنل کانفرنس میں شرکت، محنت کشوں کے تحفظ اور سماجی سلامتی پر زور

 مزدور تنظیموں کی نیشنل کانفرنس میں شرکت، محنت کشوں کے تحفظ اور سماجی سلامتی پر زور

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  آل پاکستان لیبر فیڈریشن ، بلوچستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز  اور پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے ایف اے ایس  کے زیرِ اہتمام منعقدہ پانچویں نیشنل کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔

کانفرنس میں اے پی ایل ایف کے مرکزی صدر لالا سلطان خان، مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالستار، اور پی سی ایم ایل ایف کے نمائندے شاہد حنیف نے مزدور تحریک کے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک بھر کے محنت کشوں کو درپیش چیلنجز، بشمول باوقار روزگار، سماجی تحفظ، اور کام کی جگہوں پر سلامتی آکیوپیشنل سیفٹی جیسے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رہنماؤں نے کہا کہ مزدور قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اس لیے پالیسی سازوں اور آجروں کو ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینی ہوگی۔ کانفرنس کے اختتام پر لیبر قوانین کے مؤثر نفاذ اور استحصال کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp