July 25, 2026

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی قومی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس

 آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی قومی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی قومی مجلس عاملہ کا ایک اعلیٰ سطحی اور اہم اجلاس بختیار لیبر ہال لاہور میں منعقد ہوا. اجلاس میں ملک بھر سے یونین کے قائدین اور کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کر کے محنت کشوں کے اتحاد کا مظاہرہ کیا

اس اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت مرکزی صدر محترم عبدالطیف نظامانی نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری محترم خورشید احمد، جوائنٹ صدر محترم حاجی محمد رمضان اچکزئی اور مرکزی چیئرمین محترم گوہر تاج سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر معزز ممبران بھی اسٹیج پر موجود تھے

اجلاس کے دوران واپڈا ملازمین کو درپیش موجودہ چیلنجز، تنظیمی امور، اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے کا عزم دہرایا گیا.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp