لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں ہولناک آگ، عمارت منہدم، تین مزدور بیہوش
فالج کا شکار محنت کش گلزار علی انصاف کا منتظر، 19 سالہ خدمات کے باوجود واجبات سے محروم
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں قائم ایم این ٹیکسٹائل ملز کے سابق مزدور گلزار علی گزشتہ 14 ماہ سے اپنے قانونی واجبات کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں
گلزار علی نے 19 سال تک ملز میں دیانت داری سے خدمات انجام دیں، مگر ملازمت کے خاتمے پر انتظامیہ نے گریجویٹی، نوٹس پے اور سالانہ چھٹیوں کی رقم سمیت دیگر جائز حقوق ادا کرنے سے انکار کر دیا۔
اپنے حقوق کے لیے انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور اب پیمنٹ آف ویجز اتھارٹی سے رجوع کر رکھا ہے، جہاں کمپنی انتظامیہ مسلسل غیر حاضر رہ کر کارروائی کو طول دے رہی ہے
پانچ بچوں کے والد اور کرائے کے مکان میں مقیم گلزار علی شدید معاشی تنگی اور ذہنی دباؤ کے باعث فالج کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیرِ محنت اور سیکریٹری لیبر سندھ سے فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے
