لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں ہولناک آگ، عمارت منہدم، تین مزدور بیہوش
نیشنل لیبر فیڈریشن کی سیکریٹری مائنز بلوچستان سے مزدوروں کے حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال
کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز بلوچستان، جناب سیدال خان لونی سے ایک انتہائی خوشگوار اور مثبت ملاقات کی.
ملاقات کے دوران وفد نے محکمۂ مائنز اور انسپکٹریٹ آف مائنز کی جانب سے حالیہ عرصے میں کان کنوں کی حفاظت مائننگ کے نظام میں بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھرپور طریقے سے سراہا.
وفد کے رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور سنجیدگی کے ساتھ مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے کیونکہ یہ مزدوروں کے تحفظ اور محفوظ کام کے ماحول کے لیے نہایت ضروری ہیں
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمۂ مائنز اور مزدور تنظیموں کے باہمی تعاون سے ہی اس شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے. وفد نے سیکرٹری مائنز کی خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا.
