July 24, 2026

محنت کش کان کنوں کے شعبے میں نئی لیبارٹریز کا قیام

 محنت کش کان کنوں کے شعبے میں نئی لیبارٹریز کا قیام

اسلام آباد (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) محکمہ مائنز اینڈ منرلز حکومت پنجاب نے مائننگ سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ان اقدامات کے تحت مائنز سیمپل ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ لیبارٹری خوشاب کو مزید وسعت دی جا رہی ہے

جبکہ کلرکہار میں ایک نئی جدید لیبارٹری تعمیر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ لیبارٹریز ریسرچ کے علاوہ کانوں میں حادثات رونما ہونے سے قبل ہی خطرات اور خدشات کی نشاندہی کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں

اس جدید سسٹم سے مائننگ سیکٹر کو مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار کرنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں بڑی مدد ملے گی۔ اسی سلسلے میں محکمہ کے اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایت پر را سعید خٹک نے مائنز کمپلیکس خوشاب کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp