July 24, 2026

نیشنل لیبر فیڈریشن کا بجٹ 2026–27 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 نیشنل لیبر فیڈریشن کا بجٹ 2026–27 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی بجٹ 2026–27 کے خلاف نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر خالد خان کی سربراہی میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے موجودہ بجٹ کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور محنت کشوں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنشنرز کی پنشن مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائے اور پنشن کو کم از کم تنخواہ کے برابر کیا جائے۔

اس مظاہرے میں پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن سی بی اے کے سینئر نائب صدر جمیل اختر نے عمران خان اور عمران شمسی کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ کراچی بھر سے مختلف ٹریڈ یونینز اور سی بی اے عہدیداران سمیت محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مزدور دوست بجٹ کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بجٹ سے غریب طبقے کو کوئی ریلیف نہیں ملا، اس لیے حکومت فوری طور پر کم از کم اجرت اور پنشن میں مؤثر اضافہ کرے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp