کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں جدید پیسی ڈیجیٹل ہب کا افتتاح

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں جدید ترین پیسی ڈیجیٹل ہب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے مرکز کا افتتاح کیا
جبکہ کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل، گورننگ باڈی کے ممبران اور محکمہ لیبر کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس جدید سسٹم کے ذریعے پنجاب سوشل سکیورٹی کے تمام ویب پورٹلز، آن لائن کنٹری بیوشن، بزنس رجسٹریشن، ای پروکیورمنٹ، اور کمپلینٹ مینجمنٹ کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی
مریم نواز راشن کارڈ پروگرام، ٹیلی کلینکس اور موبائل آؤٹ ریچ پروگرام کی نگرانی بھی اسی ہب سے ہوگی۔
