July 24, 2026

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل اور پاور لومز انڈسٹری 70 فیصد بند، مالکان نے ڈیوٹی 6 گھنٹے کر دی

 فیصل آباد میں ٹیکسٹائل اور پاور لومز انڈسٹری 70 فیصد بند، مالکان نے ڈیوٹی 6 گھنٹے کر دی

فیصل آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان کے صنعتی دارالحکومت فیصل آباد میں ٹیکسٹائل بحران شدید تر ہو گیا ہے، جہاں پاور لوم، سائزنگ، ڈائنگ، پرنٹنگ اور پروسیسنگ انڈسٹری آج 70 فیصد تک بند رہی

پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین اور حقوقِ خلق پارٹی پنجاب کے صدر بابا لطیف انصاری نے صنعتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹریوں کی اکثریت نے پیداواری لاگت اور بحران کے باعث مزدوروں کی ڈیوٹی کے اوقات کم کر کے صرف چھ چھ گھنٹے کر دیے ہیں۔

صنعتی حلقوں کے مطابق اس اقدام سے جہاں پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے، وہاں دیہاڑی دار اور مستقل محنت کشوں کی اجرتوں میں بڑی کٹوتی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا خطرہ ہے۔

مزدور رہنماؤں نے حکومت سے صنعتوں اور محنت کشوں کو اس تاریخی تباہی سے بچانے کے لیے فوری ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp