October 31, 2026

سندھ میں مزدوروں کی  کم از کم اجرت 43 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان

 سندھ میں مزدوروں کی  کم از کم اجرت 43 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے میں مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھا کر 43 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے

اس تاریخی فیصلے کا باقاعدہ نفاذ یکم جولائی سے ہوگا، جس سے صوبے بھر کے لاکھوں محنت کشوں اور ملازمین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی معاشی مشکلات میں واضح کمی آئے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو وفاقی انکم ٹیکس سے بھی رعایت دلوائی ہے، جس کے باعث بورڈ کے مالی وسائل میں اضافہ ہوگا اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے مزید نئے منصوبے شروع کیے جا سکیں گے

انہوں نے اعادہ کیا کہ حکومت محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح کو اولین ترجیح دے رہی ہے، جس کے تحت مزدوروں کے بچے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بلا رکاوٹ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انہیں براہِ راست مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp