October 31, 2026

ورکرز ویلفیئر فنڈ میں شفافیت اور احتساب کے لیے اقدامات کا آغاز

 ورکرز ویلفیئر فنڈ میں شفافیت اور احتساب کے لیے اقدامات کا آغاز

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ورکرز ویلفیئر فنڈ میں شفافیت، احتساب اور میرٹ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری فنڈ، جناب ذوالفقار احمد کی زیرِ صدارت ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محنتی اور دیانتدار ملازمین کو بہترین کارکردگی پر ریوارڈز دیے جائیں گے، جبکہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی

سیکرٹری ذوالفقار احمد نے واضح کیا کہ صنعتی مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو تعلیمی، طبی اور فلاحی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام افسران کو نئے مالی سال کے اہداف کو پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری سے پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp