اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
عالمی برانڈ کی فیکٹری میں حادثہ، نوجوان مزدور بازو سے محروم
فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) شیخوپورہ روڈ پر واقع آرکٹک ٹیکسٹائل ملز میں نائٹ شفٹ کے دوران مشین کی زد میں آ کر ڈیزائن ڈپارٹمنٹ کے ورکر سجاد علی کا بازو کٹ گیا زخمی مزدور کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ذخمی مزدور کے مطابق یہ فیکٹری مشہور بین الاقوامی فیشن برانڈ ہیوگو باس کے لیے ملبوسات تیار کرتی ہے
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے رہنما رانا محمد طاہر نے زخمی ملازم اور اس کے خاندان سے ملاقات کے بعد بتایا کہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص تھے
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہیوگو باس نے 2023 میں پاکستان اکارڈ کے تحت کارخانوں میں حفاظتی اقدامات کی ذمہ داری قبول کی تھی، لیکن رواں سال 2026 میں اس قانونی معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا
یونین نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برانڈز صرف اندرونی آڈٹ پر انحصار کرنے کے بجائے سپلائی چین میں مزدوروں کی حفاظت یقینی بنائیں اور معاہدے کی فوری تجدید کریں
