October 30, 2026

 ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا جامع فلاحی پیکج کی منظوری کا مطالبہ

  ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا جامع فلاحی پیکج کی منظوری کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر محنت اور چیئرمین بورڈ کو خط لکھ کر آئندہ گورننگ باڈی کی بجٹ میٹنگ میں ملازمین کے لیے جامع فلاحی پیکج منظور کرنے کی اپیل کی ہے

ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد اسد صدیقی، منظور احمد اور حنا حامد نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کی تعبیر ہیں۔

ملازمین کے اہم مطالبات میں وفاقی ڈبلیو ڈبلیو ایف اسلام آباد کی طرز پر ویلفیئر و یوٹیلیٹی الاؤنس کا فوری نفاذ، پیٹرول کی قیمتوں کے تناسب سے کنووینس الاؤنس میں اضافہ کرنے کا مطالبپ کیا ہے

ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر ڈبل گریجویٹی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بڑے اسپتالوں کو پینل پر لانے، ای او بی آئی رولز کے تحت ہاؤس لون کی حد بڑھانے، ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف، تدفین گرانٹ میں 4 لاکھ روپے تک اضافہ، اور ریٹائرمنٹ کے بعد اولاد کے لیے سن کوٹہ پر ملازمت فراہم کرنے کے مطالبات بھی شامل ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp