July 23, 2026

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں او جی ڈی سی ایل کو تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے

 سندھ کے ضلع سانگھڑ میں او جی ڈی سی ایل کو تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے

کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے منگل کو سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع چک کے مقام پر ایک نئے کنویں چک 63-05 سے تیل اور گیس کی دریافت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اس اہم کامیابی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، پیداواری آزمائش کے دوران اس کنویں سے روزانہ 600 بیرل خام تیل اور 10.5 ملین معیاری مکعب فٹ گیس  حاصل ہو رہی ہے۔

اس کنویں کی کھدائی رواں سال 20 اپریل کو شروع کی گئی تھی اور 3,325 میٹر کی گہرائی پر میسیو سینڈ ذخائر سے ہائیڈرو کاربن دریافت ہوا۔

 او جی ڈی سی ایل اس منصوبے میں 62.5 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ اس گیس کو جلد سوئی سدرن گیس کمپنی  کے نیٹ ورک میں شامل کر کے ملکی توانائی کی قلت کو دور کیا جائے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp