اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سمیڈا اور لاہور چیمبر کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ ایم ایس ایم ای پر تقریب کا انعقاد
لاہور( لیبر نیوز کامرس اینڈ ویب ڈیسک ) اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عالمی یومِ ایم ایس ایم ای 2026 کے موقع پر ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد ملکی معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے کلیدی کردار کو سراہنا تھا۔
تقریب میں سمیڈا کی جی ایم صالحہ سعید اور صدر ایل سی سی آئی فہیم الرحمن سہگل نے معیشت کی مضبوطی کے لیے انٹرپرینیور شپ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر سمیڈا کے ریجنل چیف محمد جاوید افضل نے تین سالہ بزنس پلان (2025-2028) کا خاکہ پیش کیا
جبکہ سمیڈا بورڈ کے اراکین اور ویمن چیمبر کی صدر فلاحات عمران نے ایم ایس ایم ایز کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے نجی و سرکاری شعبوں میں قریبی تعاون اور خواتین کاروباریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
