کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
بجٹ پالیسیاں اقتصادی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، صدر لاہور چیمبر

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے بجٹ سازی کے عمل میں حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان قریبی روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
لاہور چیمبر میں فنانس بل 2026 کے بعد منعقدہ ایک خصوصی تجزیاتی نشست کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔
صدر ایل سی سی آئی نے واضح کیا کہ محصولات (ٹیکس) بڑھانے کے لیے بنائی گئی پالیسیوں کو معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے اور نہ ہی اس سے صنعت و تجارت کی مشکلات میں اضافہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے کاروبار دوست پالیسیوں، ٹیکس نیٹ کی توسیع اور پیداواری شعبوں کو سہولتیں دینے کا مطالبہ کیا۔ نشست میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، میاں انجم نثار اور محمد علی میاں سمیت سابق صدور اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔
