کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے لیے میڈیکل کارڈز کے اجرا کی منظوری، بدعنوانی کا خاتمہ ہدف

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ حکام نے اپنے ملازمین کے لیے خصوصی میڈیکل کارڈز بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کا بنیادی مقصد طبی سہولیات کے شعبے میں جاری مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے
بورڈ کے مقتدر حکام کے مطابق اس نئی ڈیجیٹل اسکیام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ علاج معالجے اور ادویات کی تمام تر مروجہ سہولیات صرف اور صرف اصل حقدار ملازمین اور ان کے اہل خانہ تک ہی پہنچ سکیں
ذرائع کے مطابق ماضی میں میڈیکل فنڈز کی تقسیم اور بلوں کے نام پر ہونے والی بے ضابطگیوں کی شکایات عام تھیں، جس کی روک تھام کے لیے یہ اہم انتظامی فیصلہ کیا گیا ہے
انتظامیہ کا ماننا ہے کہ میڈیکل کارڈز کے نفاذ سے جہاں شفافیت کا عنصر نمایاں ہوگا، وہاں ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو اسپتالوں بغیر کسی رکاوٹ کے فوری اور معیاری طبی علاج کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی
