کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
بحرالکاہل میں محنت کشوں کے حقوق کے لیے یواین آئی کا تاریخی منصوبہ

فجی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) عالمی ٹریڈ یونین فیڈریشن یونی گلوبل یونین نے بحرالکاہل پیسیفک کے خطے میں مزدور تنظیموں کو مضبوط، پائیدار اور فعال بنانے کے لیے ایک تاریخی علاقائی پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے
فجی کے شہر نادی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں باوقار روزگار کے تحفظ کے لیے انکلوسیو یونینز نامی منصوبے کا افتتاح کیا گیا، جو دسمبر 2027ء تک جاری رہے گا
یہ منصوبہ یونین ایڈ ابراڈ کے اشتراک اور آسٹریلوی حکومت کے مالی تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد فجی، سمووا، مشرقی تیمور، پاپوا نیو گنی، سولومن آئی لینڈز اور وانواتو میں ٹریڈ یونینز کی رکنیت بڑھانا، جمہوری ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور بالخصوص خواتین و نوجوانوں کو قیادت کے مواقع دینا ہے۔
