لیبر فار فلسطین مہم ، کینیڈین لیبر کانگریس کا اسرائیلی لیبر یونین سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
ٹورنٹو ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) کینیڈا کی سب سے بڑی مزدور تنظیم، کینیڈین لیبر کانگریس نے اپنے حالیہ کنونشن میں ایک تاریخی پیش رفت کے تحت اسرائیل کی مرکزی ٹریڈ فیڈریشن ہستادروت سے تمام ادارہ جاتی روابط ختم کر دیے ہیں۔
یہ فیصلہ لیبر فار فلسطین مہم کے تحت کینیڈین مزدور تنظیموں اور کارکنوں کی جانب سے طویل دباؤ اور بھرپور لابنگ کے بعد کیا گیا ہے
کنونشن میں مندوبین نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ہستادروت فلسطین پر غاصبانہ قبضے، نسلی امتیاز اپارتھائیڈ اور غزہ کے انسانی بحران میں بالواسطہ شراکت دار ہے
کینیڈین لیبر کانگریس نے اوٹاوا حکومت سے اسرائیل پر دوطرفہ اسلحے کی پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، ہستادروت نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی انتہا پسندی قرار دیا ہے
