کویت نے بھارت سمیت 27 ممالک کے محنت کشوں پر پابندی عائد کردی
کویت سٹی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کویت نے غیر ملکی محنت کشوں کے حوالے سے اپنے قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے بھارت سمیت 27 ممالک سے نئے ورکرز کی بھرتیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
کویتی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کا خاتمہ اور آبادی کے تناسب ڈیموگرافک بیلنس کو درست کرنا ہے۔
نئے قوانین کے تحت ان ممالک کے شہریوں کو نئے ورک ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے، تاہم جو ورکرز پہلے سے کویت میں قانونی طور پر مقیم ہیں، وہ اپنے اقاموں کی تجدید کروا سکیں گے۔
کویتی لیبر حکام کا کہنا ہے کہ ویزا مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے اور لیبر فورس میں مقامی شہریوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے یہ سخت فیصلے ناگزیر تھے۔
اس فیصلے سے خلیجی ممالک میں روزگار کے منتظر لاکھوں ایشیائی اور افریقی ورکرز شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے
