June 5, 2026

لیبر انسپیکشن، سعودی عرب میں لیبر قوانین کی 1 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ سنگین خلاف ورزیاں پکڑی گئیں

 لیبر انسپیکشن، سعودی عرب میں لیبر قوانین کی 1 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ سنگین خلاف ورزیاں پکڑی گئیں

ریاض ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  سعودی وزارتِ لیبر نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں نجی شعبے کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مانیٹرنگ مہم چلائی ہے

ملک بھر میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد اچانک لیبر انسپیکشن کے دوران لیبر قوانین کی 1 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ سنگین خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں عالمی مشاورتی ادارے کے پی ایم جی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ملکی لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا اور سعودائزیشن پالیسی پر سختی سے عمل کروانا ہے

انسپیکشن میں جعلی سعودائزیشن کے خاتمے کے لیے 1 لاکھ 32 ہزار خصوصی چھاپے مارے گئے. خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے ویزے منسوخ، نطاقات پروگرام سے اخراج اور ان کی سرکاری خدمات بلاک کر دی گئی ہیں. بھرتی کے 5,926 دفاتر کی چیکنگ میں بھی 3,522 خلاف ورزیاں سامنے آئیں

اس سخت کریک ڈاؤن سے بین الاقوامی کمپنیوں اور تارکینِ وطن محنت کشوں کی نقل و حرکت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp