پُرعزم پاکستان کا آغاز، 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دینے کا عزم
واجبات کی عدم ادائیگی، آئی ایل او نے امریکی عہدیدار کی تقرری روک دی، واشنگٹن کو بڑا دھچکا
جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) اقوامِ متحدہ کے عالمی لیبر ادارے آئی ایل او نے اپنے رکن ممالک کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے سخت ضابطے کے تحت ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے امریکی عہدیدار کی اہم اسامی پر تقرری کو عارضی طور پر منجمد کر دیا ہے یہ فیصلہ جنیوا میں جاری عالمی ادارے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران سامنے آیا
ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے سالانہ فنڈز اور واجب الادا رکنیت فیسوں کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر یہ تادیبی کارروائی کی گئی ہے
سفارتی حلقوں میں اس اقدام کو واشنگٹن کے لیے ایک بڑی سفارتی ہزیمت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ امریکہ روایتی طور پر ان اداروں میں کلیدی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔
لیبر ادارے نے واضح کیا ہے کہ جب تک بقایاجات کے حوالے سے ٹھوس پیش رفت نہیں ہوتی، امریکی مندوبین کی اہم انتظامی عہدوں پر نامزدگیاں معطل رہیں گی
