June 6, 2026

آئی ایل او کے سالانہ اجلاس میں عالمی مزدور رہنماؤں کا احتجاج

 آئی ایل او کے سالانہ اجلاس میں عالمی مزدور رہنماؤں کا احتجاج

جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  جنیوا میں منعقدہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  کے سالانہ اجلاس کے دوران اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب ہال میں موجود درجنوں شرکاء اور مندوبین نے اسرائیلی سرکاری عہدیدار کی تقریر کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا

مظاہرین نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینی محنت کشوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف نعرے بازی کی جس کے باعث اسرائیلی مندوب اپنی تقریر مکمل نہ کر سکے۔

جیسے ہی اسرائیلی نمائندے نے پوڈیم سنبھالا، مختلف ممالک کے ٹریڈ یونین رہنماؤں اور سفارت کاروں نے واک آؤٹ کیا جبکہ باقی ماندہ شرکاء نے ڈیسک بجا کر اور نعرے لگا کر شدید ردعمل کا اظہار کیا

شور شرابے اور احتجاج کی شدت کے باعث کانفرنس کی کارروائی میں خلل پڑا اور سیکیورٹی کی موجودگی کے باوجود اسرائیلی عہدیدار کو شدید ہزیمت کا سامنا کرتے ہوئے پوڈیم سے واپس جانا پڑا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp