June 6, 2026

رکن ممالک مزدور دوست پالیسیاں بنائیں، آئی ایل او

 رکن ممالک مزدور دوست پالیسیاں بنائیں، آئی ایل او

جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن  نے دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیشِ نظر رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روزگار کے تحفظ کے لیے مزدوردوست نقطہِ نظر اپنائیں

 آئی ایل او کے مطابق ٹیکنالوجی کی ترقی کا مقصد انسانی محنت کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے تقویت دینا ہونا چاہیے عالمی ادارے نے واضح کیا کہ جہاں الگورتھم اور اے آئی کام کی رفتار بڑھا رہے ہیں

 وہاں ملازمین کے حقوق، پرائیویسی اور ذہنی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔  آئی ایل او نے کہا کہ حکومتوں اور کاروباری اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ریگولیٹری قوانین وضع کریں جو اے آئی کے دور میں بھی مزدوروں کی سماجی اور معاشی سلامتی کو یقینی بنا سکیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp