June 5, 2026

سولہ سال قبل نوکری سے نکالے گئے ہونڈا یونین کے لیبر لیڈر کو بحال کرنے کا حکم

 سولہ سال قبل نوکری سے نکالے گئے ہونڈا یونین کے لیبر لیڈر کو بحال کرنے کا حکم

میکسیکو سٹی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  میکسیکو کے وفاقی مصالحت اور ثالثی بورڈ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے جاپانی آٹو مینوفیکچرر کمپنی ہونڈا کو حکم دیا ہے کہ وہ 16 سال قبل غیر قانونی طور پر نوکری سے نکالے گئے یونین لیڈر کو فوری طور پر بحال کرے۔

مذکورہ لیڈر کو سنہ 2010 میں اس وقت برطرف کیا گیا تھا جب انہوں نے پلانٹ میں آزاد ٹریڈ یونین بنانے کی مہم چلائی تھی۔

کمپنی انتظامیہ نے طویل عرصے تک اس بحالی کی مخالفت کی، تاہم لیبر بورڈ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ برطرفی مزدور قوانین اور آزادیِ اظہارِ رائے کی سنگین خلاف ورزی تھی۔

لیبر یونین نے اس فیصلے کو ملک بھر کے محنت کشوں اور آزاد یونین سازی کی تحریک کے لیے ایک تاریخی اور بڑی فتح قرار دیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp