پُرعزم پاکستان کا آغاز، 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دینے کا عزم
بولیویا میں مزدوروں کے خلاف کریک ڈاون، مزدور رہنما پر دہشت گردی کے مقدمات قائم
لاپاز ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بولیویا میں جاری ملک گیر احتجاج اور عام ہڑتال کے بعد سیاسی و عوامی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے
حکومت نے مظاہروں کو کچلنے کے لیے پولیس کا بدترین کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی مرکزی مزدور تنظیم کے سرکردہ رہنما پر دہشت گردی اور بغاوت کے سنگین مقدمات قائم کر دیے ہیں۔
مزدور تنظیموں نے حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی فاشزم اور جابرانہ ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔لیبر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ معاشی بحران، مہنگائی اور ایندھن کی قلت پر قابو پانے میں ناکام حکومت اب پرامن احتجاج کو طاقت کے زور پر دبانا چاہتی ہے
پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد ملک بھر میں تناؤ عروج پر پہنچ گیا ہے اور یونینز نے مقدمات کی واپسی تک تحریک مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے
