ڈیجیٹل پلیٹ فارم ورکرز کنونشن 193 منظور،عالمی ٹریڈ یونینز کا خیرمقدم
انڈسٹری آل گلوبل یونین کا نوجوان محنت کشوں کے حقوق اور ملازمتوں کے تحفظ کا عزم
جنیوا( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) انڈسٹری آل گلوبل یونین کی عالمی یوتھ کمیٹی نے اپنے حالیہ اجلاس میں دنیا بھر کے نوجوان محنت کشوں کو درپیش چیلنجز، غیر یقینی روزگار اور گرین اکانومی میں ان کی شمولیت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں
کمیٹی نے زور دیا کہ نئی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اس دور میں نوجوانوں کو فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے
اجلاس کے دوران مختلف ممالک سے آئے ہوئے نوجوان لیبر رہنماؤں نے غیر رسمی شعبوں میں نوجوانوں کے استحصال، کم اجرت اور ٹریڈ یونینز میں ان کی کم ہوتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا
عالمی یوتھ کمیٹی نے ایک جامع حکمتِ عملی کی منظوری دی ہے جس کے تحت دنیا بھر کی مقامی یونینز میں نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دیا جائے گا اور ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں ان کے روزگار کے تحفظ اور یکساں مواقعوں کے لیے عالمی سطح پر مہم چلائی جائے گی
