پُرعزم پاکستان کا آغاز، 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دینے کا عزم
بیلجیم کی ٹریڈ یونین کا 130 سال بعد نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
برسلز( لیبر نیوزفارن ڈیسک ) بیلجیم کی تیسری بڑی ٹریڈ یونین نے اپنی طویل تاریخ میں پہلی بار جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے باقاعدہ ری برانڈنگ نام اور شناخت کی تبدیلی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
یونین نے اپنے 130 سالہ پرانے روایتی لبرل نام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل اور بدلتے ہوئے لیبر مارکیٹ کے ملازمین کو اپنی طرف متوجہ کیا جا سکے
یونین قیادت کے مطابق، پرانے نام کا مخفف اب بولنے اور سمجھنے میں مشکل محسوس ہوتا ہے، اور یہ نئی نسل کو یونین سے جوڑنے میں رکاوٹ بن رہا ہے
ری برانڈنگ کے اس منصوبے کے تحت تنظیم کا نیا نام اور لوگو آئندہ سال اکتوبر میں ہونے والی کانگریس کے دوران باقاعدہ پیش کیا جائے گا
یونین کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی کے باوجود ان کے لبرل نظریات، آزادانہ سوچ اور سماجی مکالمے کے بنیادی اصول برقرار رہیں گے، تاہم کام کے طریقہ کار کو جدید ڈیجیٹل خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
