June 2, 2026

ہڑتال مزدوروں کا حق ہے، عالمی عدالتِ انصاف کا فیصلہ

 ہڑتال مزدوروں کا حق ہے، عالمی عدالتِ انصاف کا فیصلہ

جنیوا( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے عالمی ادارہ محنت  کے تنظیمی ڈھانچے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ایک بڑا آئینی فیصلہ سناتے ہوئے ہڑتال کے حق  کو مزدوروں کا بنیادی قانونی حق قرار دے دیا ہے۔

آئی سی جے کے اس مشاورتی فیصلے سے بین الاقوامی لیبر قوانین کے نظام میں دہائیوں پرانی الجھن ختم ہو گئی ہے اور قانونی یکسوئی و ساکھ بحال ہوئی ہے

بین الاقوامی ٹریڈ یونین کنفیڈریشن  نے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر محنت کشوں کی ایک عظیم فتح قرار دیا ہے۔

آئی ٹی یو سی کے مطابق ہڑتال کا حق انجمن سازی کا ایک لازمی حصہ ہے، جس کے ذریعے ورکرز اپنے مفادات کا تحفظ کرتے اور جمہوری معاشرے کی تشکیل میں حصہ لیتے ہیں

آئی ٹی یو سی کے جنرل سیکریٹری لوک ٹرائینگل  نے عالمی عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سماجی انصاف، قانونی یقین اور آئی ایل او کے نگران نظام کی ساکھ کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ وضاحت نہ صرف مزدوروں بلکہ حکومتوں اور ذمہ دار کاروباری اداروں کے لیے بھی ناگزیر تھی تاکہ صنعتی تعلقات مستحکم رہیں۔ اب آئی ایل او کے تمام ارکان کو سہ فریقی  ڈھانچے کے تحت کنونشن 87 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp