May 28, 2026

جنوبی کوریا کے صدر کی آئی ایل او کے سربراہ سے مزدور پالیسیوں پر ملاقات

 جنوبی کوریا کے صدر کی آئی ایل او کے سربراہ سے مزدور پالیسیوں پر ملاقات

سیول( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے عالمی ادارہ محنت  کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو سے ایک اہم ملاقات کر رہے ہیں جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے اس جدید دور میں ملک کی مستقبل کی مزدور پالیسیوں اور صنعتی ڈھانچے میں آنے والی انقلابی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

 صدارتی دفتر بلیو ہاؤس  کے مطابق صدر لی اس ملاقات میں آئی ایل او کے سربراہ کے ساتھ تکنیکی ترقی کے باعث لیبر مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات اور اپنی حکومت کی اب تک کی کامیابیوں کو شیئر کریں گے

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دو دن قبل ہی جنوبی کوریا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس اور اس کی سب سے بڑی لیبر یونین کے درمیان بونس کی ادائیگی پر آخری لمحات میں ایک بڑا معاہدہ طے پایا ہے، جس کے باعث ملک ایک بدترین اور تباہ کن مزدور ہڑتال سے بال بال بچ گیا ہے۔

 یہ تنازع مصنوعی ذہانت کے عروج کے باعث کمپنی کو ہونے والے ریکارڈ منافع کے بعد پیدا ہوا تھا، جہاں یونینز زیادہ معاوضے اور منافع میں حصے داری کا مطالبہ کر رہی تھیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمسنگ کے اس تاریخی معاہدے کے بعد اب ملک کی دیگر بڑی کمپنیوں کی ٹریڈ یونینز بھی بڑے پیمانے پر ایسے ہی مطالبات کے لیے اجتماعی تحریکیں شروع کر سکتی ہیں، جس کے پیشِ نظر کوریا اور آئی ایل او کے درمیان مستقبل کا تعاون اور قانون سازی انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp