June 2, 2026

بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گگ ورکرز کی ملک گیر ہڑتال

 بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گگ ورکرز کی ملک گیر ہڑتال

نئی دہلی( لیبر نیوز ساوتھ ایشاء ڈیسک )  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف گگ اینڈ پلیٹ فارم سروس ورکرز یونین کی اپیل پر آن لائن ایپ پر کام کرنے والے لاکھوں گرگ ورکرز نے ملک گیر ہڑتال کی ہے

 جس کے باعث ڈیلیوری اور رائیڈ ہائلنگ سروسز بری طرح متاثر ہوئیں۔ یونین کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 60 فیصد ورکرز نے حصہ لے کر بائیکاٹ کو کامیاب بنایا، جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج میں مزید شدت لانے کی تنبیہ کی گئی ہے

یونین کی صدر سیما سنگھ اور نیشنل کوآرڈینیٹر نرمل گورانا نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ملک کے 1.2 کروڑ غیر منظم ورکرز شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنیوں نے ادائیگیوں کے طریقہ کار پر فوری نظرثانی نہ کی تو یہ جزوی ہڑتال غیر معینہ مدت کے ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp