تارکین وطن مزدوروں کے استحصال کا بڑا انکشاف، چھ سو کمپنیاں نامزد
لندن ( شمائلہ عمر ، نمائندہ لیبر نیوز برطانیہ ) دنیا بھر میں تقریباً چھ سو کمپنیاں تارکین وطن مزدوروں کے شدید استحصال سے منسلک پائی گئی ہیں۔ انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق مزدوروں کو کم اجرت، جبری مشقت، دھمکیوں، غیر محفوظ ماحول اور بنیادی حقوق کی محرومی جیسے مسائل کا سامنا ہے
گزشتہ برس تارکین وطن مزدوروں کے استحصال کے 747 واقعات سامنے آئے جن میں 584 کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔ متاثرہ مزدوروں کی اکثریت ایشیا اور افریقہ کے غریب ممالک سے تعلق رکھتی ہے جبکہ متعلقہ کمپنیاں زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں قائم ہیں
زرعی شعبے، تعمیرات، صنعت، خوراک اور ہوٹلوں میں کام کرنے والے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں منافع کو انسانی حقوق پر ترجیح دینے کے باعث مزدوروں کے استحصال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
