بھارت میں نئے لیبر قوانین میں مزدوروں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں: کانگریس
نئی دہلی ( لیبر نیوز ساوتھ ایشاء ڈیسک ) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے مودی حکومت کے نئے لیبر کوڈز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مزدور دشمن‘ قوانین قرار دیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور بیوروکریسی مل کر ایسے قوانین نافذ کرنا چاہتی ہیں جن کا اصل فائدہ بڑے سرمایہ داروں اور کارپوریٹ اداروں کو پہنچے گا جبکہ محنت کش طبقہ مزید غیر محفوظ ہو جائے گا۔
کھڑگے نے کہا کہ نئے لیبر قوانین کے نفاذ سے مزدوروں کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، ملازمتوں کا تحفظ کمزور پڑ جائے گا اور سماجی سلامتی کے نظام کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے نام پر محنت کشوں کے استحصال کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ ان قوانین سے دولت چند ہاتھوں میں مرتکز ہونے کا خدشہ ہے جبکہ عام مزدور مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت جیسے مسائل کا سامنا کرتے رہیں گے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ متنازع لیبر قوانین فوری واپس لیے جائیں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع مشاورت سے نئی پالیسی تشکیل دی جائے
