May 30, 2026

کویت میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 17 محنت کش گرفتار

 کویت میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 17 محنت کش گرفتار

کویت ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) کویت میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کویتی وزارتِ داخلہ کے مطابق کارروائی سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے پبلک اتھارٹی فار یوتھ کے تعاون سے کی جبکہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سرکاری اراضی کے چار ایسے پلاٹس کی نشاندہی بھی کی گئی جنہیں مبینہ طور پر غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ تحقیقات کے مطابق ان مقامات پر فرنیچر سازی کی ورکشاپس، ایک فیکٹری، شادی بیاہ کے سامان کے گودام اور مزدوروں کے رہائشی کوارٹر قائم تھے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق سرکاری املاک پر تجاوزات اور قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp