October 29, 2026

بنگلہ دیش اور عمان کا لیبر مائگریشن اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 بنگلہ دیش اور عمان کا لیبر مائگریشن اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

مسقط ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  بنگلہ دیش اور عمان نے لیبر مائگریشن، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ اتفاقِ رائے بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ جاسم الدین اور عمانی حکام کے درمیان مسقط میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے افرادی قوت کی منتقلی کو منظم بنانے اور بنگلہ دیشی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ عمانی حکام نے بنگلہ دیشی محنت کشوں کے معیشت میں کردار کو سراہا، جبکہ بنگلہ دیش نے عمان سے افرادی قوت کی بھرتی کے عمل میں مزید آسانی پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے خوراک کی حفاظت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا، تاکہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp