کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
دبئی میں مزدوروں کے لیے لیبر مارکیٹ آبزرویٹری کا قیام

دبئی ( لیبر نیوز خلیج ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل نے ملک میں لیبر مارکیٹ کی شفافیت بڑھانے کے لیے لیبر مارکیٹ آبزرویٹری کے نام سے ایک جدید آن لائن پورٹل متعارف کروا دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد مقامی اور غیر ملکی محنت کشوں کو روزگار کے اعداد و شمار لیبر قوانین اور حقوق سے متعلق درست معلومات فراہم کرنا ہے
اس پورٹل کے ذریعے ملازمین اب نہ صرف اپنی شکایات آن لائن درج کروا سکیں گے بلکہ قانونی چینلز تک براہِ راست رسائی بھی حاصل کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق،
یہ پلیٹ فارم کارکنوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنے اور آجر و اجیر کے درمیان تنازعات کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس سے یو اے ای کی لیبر مارکیٹ کی عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا اور ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا
