کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
آئی پی ایل میں 15 سالہ کھلاڑی کی شمولیت پر راجستھان رائلز پر چائلڈ لیبر کا الزام

دہلی ( لیبر نیوز ساوتھ ایشاء ڈیسک ) انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل ایک نئے اور انوکھے تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔ راجستھان رائلز کی جانب سے 15 سالہ نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی کو میدان میں اتارنے پر ان کے خلاف چائلڈ لیبر کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
سماجی کارکن سی ایم شیوکمار نائک نے اس حوالے سے ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اتنی کم عمری میں کسی کھلاڑی کو پروفیشنل اور تجارتی لیگ کا حصہ بنانا بچوں سے مشقت لینے کے زمرے میں آتا ہے۔
ویبھو سوریاونشی رواں سیزن میں اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے خبروں میں تھے، تاہم اس قانونی چیلنج نے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور فرنچائز کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔
ماہرین اب اس بحث میں مصروف ہیں کہ کیا کھیلوں کی پروفیشنل سرگرمیاں بھی لیبر قوانین کے دائرے میں آتی ہیں یا نہیں
