کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
عالمی مزدور رہنما اور بین الاقوامی لیبر موومنٹ کے ستون ڈین گیلن چل بسے

Photo by Jill Shenker Courtesy NDWA Medium Print ResolutionIn photo: Dan Gallin
جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) عالمی سطح پر محنت کشوں کی آواز بلند کرنے والے معروف ٹریڈ یونین رہنما اور آئی یو ایف کے سابق جنرل سیکرٹری ڈین گیلن انتقال کر گئے
ان کی وفات پر دنیا بھر کی مزدور تنظیموں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ڈین گیلن کو بین الاقوامی مزدور تحریک کا ایک ایسا ستون مانا جاتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی سماجی انصاف، جمہوریت اور مزدوروں کی عالمی یکجہتی کے لیے وقف کر رکھی تھی
انہوں نے آئی یو ایف کی قیادت سنبھالتے ہوئے فوڈ، زراعت اور ہوٹل انڈسٹری کے لاکھوں کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور کثیر القومی کمپنیوں کے استحصال کے خلاف مؤثر آواز اٹھائی۔
ڈین گیلن کا سب سے بڑا کارنامہ غیر منظم شعبے کے مزدوروں اور گھریلو ملازمین کو یونین سازی کے عمل میں شامل کرنا تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ جب تک دنیا کا آخری مزدور متحد نہیں ہوگا
سرمایہ دارانہ نظام کی ناانصافیوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کی وفات سے عالمی لیبر موومنٹ ایک دور اندیش اور نڈر نظریاتی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔
