کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گارمنٹ ورکرز کے حقوق کے لیے عالمی مہم کا آغاز کردیا

نیو یارک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملبوسات کی صنعت سے وابستہ لاکھوں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نئی عالمی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عوام سے اس جدوجہد میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
گارمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والے مزدور، جن میں اکثریت خواتین کی ہے، آج بھی انتہائی کم اجرت، غیر محفوظ حالاتِ کار اور جبری مشقت جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
عالمی برانڈز کی جانب سے زیادہ منافع کے حصول نے ان محنت کشوں کے استحصال کو مزید بڑھا دیا ہے، جس کے باعث وہ بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔
ایمنسٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی سپلائی چین میں شفافیت لائی جائے اور بڑی کمپنیاں اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزدوروں کو منصفانہ اجرت اور یونین سازی کا حق فراہم کریں۔
تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ صارفین کی طاقت اور بین الاقوامی دباؤ کے ذریعے ہی فیشن انڈسٹری میں جاری اس انسانی بحران کا خاتمہ ممکن ہے، تاکہ پسے ہوئے طبقات کو معاشی انصاف مل سکے۔
