May 2, 2026

یومِ مئی پر وطن دوست مزدور فیڈریشن کا سندھ میں طاقت کا مظاہرہ، نئی صنعتیں لگانے کا مطالبہ

 یومِ مئی پر وطن دوست مزدور فیڈریشن کا سندھ میں طاقت کا مظاہرہ، نئی صنعتیں لگانے کا مطالبہ

سکھر (  لیبر نیوز سندھ ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے زیرِ اہتمام سندھ کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر جلسے اور ریلیاں منعقد کی گئیں.

 فیڈریشن کی کال پر لاڑکانہ، گھوٹکی، ٹھل، مورو، نارا صالح پٹ، ٹھری میرواہ، قمبر شہداد کوٹ، میرو خان، باڈہ، سجاول اور نوڈیرو میں محنت کشوں نے شکاگو کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بھرپور شرکت کی.

ڈھرکی میں منعقدہ مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد ابراہیم بلوچ، صدر سید رحمت شاہ اور جنرل سیکریٹری کامریڈ گلشیر شر نے مزدوروں کے معاشی استحصال کی شدید مذمت کی.

وطن دوست  مزدور فیڈریشن کے رہنماؤں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ سندھ میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نئی صنعتیں لگائی جائیں اور اجرتیں مہنگائی کے تناسب سے مقرر کی جائیں

دیگر اہم مطالبات میں تمام مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی، اور ورکرز ویلفیئر بورڈ میں رجسٹر کرنا، فیکٹری قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی آن لائن ٹریژری کے ذریعے ادائیگی شامل ہے

مزدور رہنماوں نے سندھ میں قبائلی جھگڑوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام پر بھی زور دیا تاکہ محنت کش طبقہ خود کو محفوظ محسوس کر سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp