May 2, 2026

کراچی یوم مزدور ریلی، محنت کشوں کا  ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کا مطالبہ

 کراچی یوم مزدور ریلی، محنت کشوں کا  ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کا مطالبہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام سائٹ کراچی میں ایک بھرپور ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت قمر الحسن نے کی

ریلی میں محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شکاگو کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام مزدوروں کو بلا تفریق انجمن سازی کا حق دیا جائے اور لیبر قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

ریلی کے دوران ورکرز ویلفیئر بورڈ کو فعال کرنے، مزدوروں کو انکم ٹیکس کے دائرے سے خارج کرنے اور استحصالی ٹھیکیداری نظام کے فوری خاتمے پر زور دیا گیا

 ریلی کے اختتام پر محنت کشوں نے مزدور یکجہتی اور اپنے معاشی و سماجی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp