May 2, 2026

پیپلز اسٹاف یونین سیسی کا محنت کشوں کو خراجِ تحسین، حقوق کے تحفظ کا عہد

 پیپلز اسٹاف یونین سیسی کا محنت کشوں کو خراجِ تحسین، حقوق کے تحفظ کا عہد

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پیپلز اسٹاف یونین سیسی  کے چیئرمین اعجاز احمد عباسی نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں مصروفِ عمل محنت کشوں کو سلام پیش کیا ہے

 انہوں نے کہا کہ یکم مئی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ملکی ترقی کی ہر منزل کے پیچھے ایک مزدور کا خواب اور ایک خاندان کی امید چھپی ہوتی ہے۔

اعجاز احمد عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، عزتِ نفس کی بحالی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد ان کی اولین ترجیح رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک محنت کش کو انصاف اور تحفظ فراہم نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندہ ہے مزدور تو روشن ہے پاکستان اور ایک ایسے باوقار معاشرے کی تشکیل پر زور دیا جہاں محنت کی حقیقی قدر ہو

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp