یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
یونان کے محنت کشوں کا شکاگو کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہڑتال کا اعلان
ایتھنز( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) یونان میں یومِ مئی کے موقع پر مختلف ٹریڈ یونینز کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے
خاص طور پر جزیرہ کریٹ جانے والے مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یونانی جہاز رانی کی فیڈریشن کی جانب سے 24 گھنٹے کی ہڑتال کے باعث تمام بحری جہاز بندرگاہوں پر ہی کھڑے رہیں گے
یونان کی لیبر یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال محنت کشوں کے حقوق اور بہتر اجرت کے حصول کے لیے شکاگو کے شہدا کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے
