یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
ترکیہ میں کان کن محنت کشوں کی بھوک ہڑتال جاری، پولیس کا تشدد
انقرہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ترکیہ کے دارالحکومت میں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کان کنوں کی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے دوران پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول کر متعدد محنت کشوں کو زخمی کر دیا
یہ کان کن طویل عرصے سے رکی ہوئی اجرتوں کی ادائیگی اور کام کی جگہوں پر حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
پولیس نے احتجاج ختم کرانے کے لیے کان کنوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی اور درجنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تشدد کے باوجود کان کنوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، وہ بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔
ترکیہ میں کان کنی ٹریڈ یونین رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے اور محنت کشوں کے معاشی استحصال کا خاتمہ کرے۔ اس واقعے نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
