یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
اٹلی میں یکم مئی کو 24 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان
روم ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) اٹلی کی بڑی ٹریڈ یونینز نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر یکم مئی کو 24 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے
جس سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کا نظام اور عوامی خدمات شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہڑتال کی کال کام کے بہتر حالات، اجرتوں میں اضافے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دی گئی ہے
محنت کشوں ہڑتال کی وجہ سے ٹرینیں، بسیں اور میٹرو سروسز معطل رہیں گی، جبکہ ہوائی اڈوں پر بھی پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑ سکتا ہے۔
ہڑتال کے باعث سرکاری دفاتر اور طبی مراکز میں بھی عملے کی کمی متوقع ہے، تاہم ہنگامی خدمات کو قانون کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔ سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم مئی کو سفر سے پہلے متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کر لیں۔
لیبر یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج حکومت کو مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت پیغام دینے کے لیے ناگزیر ہے۔
