April 21, 2026

بھارت میں لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سخت کارروائی شروع

 بھارت میں لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سخت کارروائی شروع

نئی دہلی( لیبر نیوز ساوتھ ایشاء ڈیسک )  بھارتی ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں مزدوروں کی بڑھتی ہوئی بے چینی اور احتجاج کے بعد انتظامیہ نے لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 203 ٹھیکیداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

 یہ اقدام ان شکایات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں ٹھیکیداروں پر الزام تھا کہ وہ ورکرز کو کم از کم اجرت کی ادائیگی نہیں کر رہے اور سوشل سیکیورٹی کے واجبات جمع کرانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مختلف صنعتی یونٹس میں کام کرنے والے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین طویل عرصے سے بنیادی سہولیات اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج تھے

 لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ درجنوں ٹھیکیدار لائسنس کے بغیر کام کر رہے تھے اور مزدوروں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی جا رہی تھی

حکام کا کہنا ہے کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکیداروں کے لائسنس منسوخ کیے جا رہے ہیں اور ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp